پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فرانس فٹبال کی جانب سے بیلن ڈی اور ایوارڈ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرائے گئے خصوصی اعزاز ’بی او اے ٹی‘ کے لیے شائقین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
اس میں رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2007-08 کے سیزن کو بیلن ڈی اور جیتنے والے تمام سیزنز میں بہترین قرار دیا گیا۔
ووٹنگ میں لیونل میسی اپنے 2012 کے سیزن کی کارکردگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس سال میسی نے ایک کیلنڈر سال میں ریکارڈ 91 گول اسکور کیے تھے جبکہ رونالڈو کا 2017 میں ریال میڈرڈ کے ساتھ سیزن تیسرے نمبر پر رہا۔
: Cristiano Ronaldo has won the B.O.A.T award!
BEST BALLON D’OR (2008) OF ALL TIME! ✨✨✨ https://t.co/CkGOc0kCL0
— The Touchline | (@TouchlineX) October 28, 2026
تاہم ووٹنگ کے طریقہ کار پر سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ ہر ووٹ کے لیے ایک یورو فیس مقرر تھی اور شائقین کو متعدد بار ووٹ دینے کی اجازت حاصل تھی۔ اس طرح زیادہ رقم خرچ کرنے والے افراد زیادہ ووٹ ڈال سکتے تھے۔
منتظمین کے مطابق 5 ہزار سے زائد افراد نے ایک سے زیادہ مرتبہ ووٹنگ میں حصہ لیا جس کے بعد نتائج کی شفافیت سے متعلق بحث شروع ہوگئی۔
واضح رہے کہ رونالڈو نے 2007-08 کے سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے تمام مقابلوں میں 42 گول کیے تھے تاہم ان کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو انگلش پریمیئر لیگ اور یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔



















