ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کے عوام بھی چھوٹے صوبوں کے قیام کے حق میں بول پڑے۔ مسلسل بڑھتی آبادی اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے عوام نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کوناگزیرقراردیدیا۔
کراچی کے شہریوں کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے پاکستان بالخصوص سندھ میں نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بننے چاہئیں ملک کے معاشی حب کراچی کے شہری پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سےعوام نالاں، کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ
عوام کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں ٹوٹی سڑکوں اور کھلے گٹروں کے باعث روزانہ حادثات پیش آ رہے ہیں کراچی کی رونقیں بحال کرنے، ٹریفک اور انتظامی امور بہتر بنانےکے لیے نیا نظام ضروری ہے موجودہ صوبائی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

















