Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات

اس اقدام کا بنیادی مقصد آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنا ہے

امریکا کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت نے وسط مدتی انتخابات کی نگرانی کے لیے ملک کی تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین اور مانیٹرز تعینات کردیے، اس اقدام کا مقصد ووٹنگ کے عمل میں وفاقی انتخابی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف (DOJ) کے مطابق ملک بھر میں تقریباً ایک ہزار انتخابی مبصرین اور مانیٹرز تعینات کیے جا رہے ہیں، جو انتخابی عمل کا جائزہ لیں گے اور اس بات کی نگرانی کریں گے کہ وفاقی ووٹنگ قوانین پر عمل کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

امریکا کی سابقہ حکومتیں بھی انتخابات کے دوران مبصرین تعینات کرتی رہی ہیں، تاہم اس مرتبہ نگرانی کا دائرہ پہلی بار تمام 50 ریاستوں تک پھیلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دور میں محکمہ انصاف نے صرف 24 ریاستوں میں انتخابی مبصرین بھیجے تھے، جبکہ رواں انتخابات میں ملک کی تمام ریاستوں کو اس نگرانی کے نظام میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں