Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

‘دونوں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران آپس میں ٹکرا گئے’

نیپال کے پہاڑی علاقے میں ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب لینڈنگ کی کوشش کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے حادثے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی مسافر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر نیپال کے علاقے پھیریچے میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں ہیلی کاپٹر فش ٹیل ایئر اور ایئر ڈائنسٹی نامی کمپنیوں کے زیرِ استعمال تھے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی مسافر جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں