Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلع کے وقت اکاؤنٹ میں صرف 200 روپے تھے، مایا خان کا حیران کن انکشاف

‘بعض مرد ایسی خواتین سے شادی کرتے ہیں جو مالی طور پر خودمختار ہوتی ہیں’

پاکستانی اداکارہ اور میزبان مایا خان نے اپنی ازدواجی زندگی اور سابق شوہر سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خلع کے لیے درخواست دائر کرنے کے وقت ان کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 200 روپے موجود تھے۔

مایا خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف تجربات اور مشکلات کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے سابق شوہر نے شادی کے پہلے ہی مہینے میں ان سے 50 لاکھ روپے لے لیے تھے جبکہ خلع کی درخواست دائر کرنے کے وقت ان کے اکاؤنٹ میں محض 200 روپے باقی رہ گئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

مایا خان کا کہنا تھا کہ میں نے انہی 200 روپے سے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کیا۔ زندگی میں آنے والی مشکلات نے مجھے یہ سبق دیا کہ اگر انسان 200 روپے سے دوبارہ شروعات کرسکتا ہے تو وہ کسی بھی مقام سے اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوار سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض مرد ایسی خواتین سے شادی کرتے ہیں جو مالی طور پر خودمختار ہوتی ہیں اور ان کے پاس پیسہ ہوتا ہے۔ بعض خواتین شادی کے بعد گھر سنبھالنے، اسے سجانے اور اپنی گھریلو زندگی پر توجہ دینے کی خواہش رکھتی ہیں لیکن انہیں دوبارہ ملازمت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے کیونکہ سسرال والے ان کی آمدنی پر انحصار کرنے لگتے ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ تمام مرد ایک جیسے نہیں ہوتے تاہم معاشرے میں ایسے مرد بھی موجود ہیں جو خواتین کی مالی خودمختاری کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں