Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی تجزیہ کار نے بھارتی ٹی وی کے لائیو شو میں کلگام اورپہلگام فالس فلیگ کا کچا چٹھا کھول دیا

حیدرحیات خان نے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو حقائق کے ساتھ بےنقاب کردیا

پاکستانی تجزیہ کار حیدر حیات خان نے بھارتی ٹی وی کے لائیو شو میں کلگام اور پہلگام فالس فلیگ کا کچا چٹھا کھول دیا۔

حیدرحیات خان نے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے اور بےبنیاد الزامات کو حقائق کے ساتھ بے نقاب کر دیا۔

پاکستانی تجزیہ کار حیدر حیات خان نے بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا کہ مودی سرکار اور بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر کے ہر سیکیورٹی واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے موسیٰ عرف آصف فوجی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا، تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں میڈیا کے سامنے پیش کردیا، حال ہی میں کلگام واقعے پربھارتی گودی میڈیا نے شورمچایا کہ اس میں لشکرطبیبہ سے وابستہ لطیف بٹ ملوث ہ۔

تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ لطیف بٹ جموں وکشمیر یوتھ نیشنل کانفرنس کے نارتھ کشمیر کے جوائنٹ سیکریٹری ہیں جو خود میڈیا کے سامنے آگئے، مودی حکومت ہرالیکشن سے قبل فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف بیانیے کو ہوا دینے کے لیے بھارتی میڈیا کو استعمال کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں