برطانوی شاہی خاندان سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کی ازدواجی زندگی میں مبینہ تناؤ اور اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ شاہی جوڑے کی عوامی مقبولیت میں فرق اور شہزادہ ولیم و شہزادی کیتھرین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھی ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی بادشاہت سے متعلق عوامی رائے کے حالیہ جائزے میں کنگ چارلس کو 58 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے تاہم شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کی مقبولیت کے باعث شاہی جوڑے کو عوامی توجہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی جریدے ہیٹ ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے دعویٰ کیا کہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا اپنی شاہی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں لیکن عوام کی زیادہ تر توجہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین پر مرکوز رہتی ہے جس سے ملکہ کمیلا ذہنی دباؤ اور تھکن محسوس کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملکہ کمیلا کو خاص طور پر شہزادی کیتھرین کے ساتھ اپنے موازنے پر تشویش ہے جبکہ کنگ چارلس اور ان کے درمیان بھی اختلافات اور دوریاں بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ میں کنگ چارلس کے غلامی کے حساس موضوع سے متعلق حالیہ دورے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس کے دوران ملکہ کمیلا ابتدا میں ان کے ہمراہ نہیں تھیں اور بعد ازاں دورے میں شریک ہوئیں۔ اس پیش رفت نے بھی شاہی خاندان کی نجی زندگی سے متعلق بحث کو مزید ہوا دی۔
شاہی خاندان سے منسوب ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا حالیہ عرصے میں ایک دوسرے سے الگ زیادہ وقت گزار رہے ہیں جس کے بعد ان کی ازدواجی زندگی اور مستقبل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔
تاہم شاہی جوڑے کی علیحدگی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔


















