Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ اور قطر کا دفاعی معاہدہ، دوطرفہ تعاون کے نئے دور کا آغاز

صدارتی دفتر نے معاہدے کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے

ترکیہ اور قطر نے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دیتے ہوئے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان استنبول میں ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے اس معاہدے کو حتمی شکل دی۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ اور قطر خلیجی خطے میں دوبارہ جنگ کے خدشات کم کرنے، مذاکرات کو فروغ دینے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدارتی دفتر نے معاہدے کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے، تاہم اس کے عملی نکات، دفاعی ذمہ داریوں اور تعاون کی نوعیت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس معاہدے کے بعد ترکیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں