Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ کا ایران پر ممکنہ حملوں کا فیصلہ نئے سال تک مؤخر کرنے کا اعلان

‘روسی صدر یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدے کے خواہاں ہیں’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے معاملے پر فیصلہ نئے سال تک مؤخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس حوالے سے کوئی جلدی نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے واپسی پر طیارے میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور نئے سال کے آغاز کے بعد ایران سے متعلق صورتحال کا دوبارہ جائزہ لوں گا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ ایران کے معاملے پر روسی اور چینی صدور سے بھی بات چیت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے رہنما ایران جنگ ختم کرنے کے حامی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ روسی اور چینی صدور کے ساتھ ملاقاتوں میں ایران کے بجائے یوکرین جنگ پر زیادہ توجہ دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدے کے خواہاں ہیں اور مجھے امید ہے کہ یوکرینی صدر بھی جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے پر آمادہ ہوجائیں گے۔

امریکی صدر نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کے لیے مناسب ضوابط مرتب کرنے کے معاملے پر چینی صدر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں