Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منگنی اور نکاح کی افواہیں؛ عاصم اظہر نے مداحوں کو اہم پیغام دے دیا

عاصم اظہر نے اپنی منگنی اور نکاح سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگنی اور نکاح سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جن میں گلوکار کو شیروانی پہنے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ اداکار یاسر حسین اور عاصم اظہر کو ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ان تصاویر اور ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ گلوکار نے کسی نجی تقریب میں منگنی یا نکاح کرلیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

تاہم اب عاصم اظہر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان افواہوں پر ردعمل دیا اور مداحوں سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ سب کو بتادوں گا شادی کی ٹینشن نہیں لیں۔

دوسری جانب مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق عاصم اظہر نے ایک موبائل فون کمپنی کے اشتہار میں کام کیا ہے جس کا پرومو بھی جاری کیا گیا۔ اس پرومو میں شادی کی تقریب کا منظر دکھایا گیا ہے جس کے باعث مداحوں میں ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر اکثر اپنی شادی سے متعلق خبروں اور افواہوں کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

متعلقہ خبریں