برطانیہ میں نئے سال کے آغاز پر بجلی اور گیس کے بلوں میں بھاری اضافے کی تیاری، جنوری 2027 سے گھریلو صارفین کے انرجی بل 26 فیصد بڑھ جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی توانائی ریگولیٹر آفجیم نے جنوری سے مارچ 2027 کے لیے نئی پرائس کیپ مقرر کردی ہے، جس کے نتیجے میں متغیر ٹیرف استعمال کرنے والے تقریباً 2 کروڑ گھرانے متاثر ہوسکتے ہیں۔
نئے نرخوں کے تحت ایک عام گھرانے کا سالانہ توانائی بل 443 پاؤنڈ اضافے کے بعد 2 ہزار 166 پاؤنڈ تک پہنچ جائے گا، جس سے گھریلو اخراجات پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔
بلوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت نے اہل گھرانوں کو 100 پاؤنڈ کی یکمشت مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ میں کونسل ٹیکس کے بینڈ اے سے ڈی میں شامل اہل گھرانے اس امداد کے مستحق ہوں گے۔
اس کے علاوہ تقریباً 60 لاکھ گھرانوں کو ونٹر وارم ہوم ڈسکاؤنٹ پروگرام کے تحت 150 پاؤنڈ کی رعایت ملنے کا امکان ہے۔



















