Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حملہ جہاں سے ہوگا جواب بھی وہیں دیا جائے گا، ایران کی نئی وارننگ

‘ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے’

ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی اور یہ ردعمل کسی مخصوص جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوگا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، حملہ دنیا کے جس حصے سے بھی کیا جائے گا، ایران وہیں جوابی کارروائی کرے گا۔

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے دعویٰ کیا کہ عالمی طاقتوں کا توازن بڑی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور امریکا اب دنیا کی واحد سپر پاور نہیں رہا، جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے تاہم ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں