شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اپنے شوہر کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر ملنے والا قیمتی تحفہ دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔
اداکارہ کے شوہر حمزہ نے انہیں سالگرہ کے موقع پر سونے کا خوبصورت سیٹ تحفے میں دیا جس پر مومنہ اقبال حیران رہ گئیں۔ اس یادگار لمحے کی ویڈیو جوڑے نے اپنے یوٹیوب چینل پر تازہ ترین ڈیلی ولاگ میں شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مومنہ اقبال کو اس تحفے کی بالکل توقع نہیں تھی، جیسے ہی حمزہ نے انہیں سونے کا سیٹ پیش کیا، اداکارہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ اپنے جذبات پر قابو پانے کی کوشش کرتی رہیں۔
اس موقع پر حمزہ نے اپنی اہلیہ کو سونے کا سیٹ پہنانے میں بھی مدد کی۔ تحفہ ملنے پر مومنہ کے خوشگوار اور جذباتی ردعمل نے اس لمحے کو مزید خاص بنا دیا۔
جوڑے کے روزمرہ ولاگز دیکھنے والے مداح ان کی نجی زندگی کے ایسے خوبصورت لمحات کو پسند کر رہے ہیں جبکہ سالگرہ کے موقع پر ملنے والے اس تحفے کی ویڈیو بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
















