Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برف سے ڈھکے ریلوے اسٹیشن کی خوبصورت تصاویر وائرل

ریولے اسٹیشن کے خوبصورت نظارے نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

 وزیر اشونی ویشنو نامی ٹویٹر صارف نے ریولے اسٹیشن کی تصویر پوسٹ کی جو دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی استیشن کی تصویر میں برف سے ڈھکے اسٹیشن کا خوبصورت نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔

 وزیر اشونی ویشنو نے ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں صارفین سوال بھی کیا کہ کیا آپ لوگ اس اسٹیشن کو پہچان سکتے ہیں؟

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2023/01/677489/

ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ایک ٹرین کو برف سے ڈھکی پٹری پر سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ساتھ ہی وشو نامی صارف نے اشارہ دیتے ہوئے زمین پر جنت کا ٹکڑے کا کیپشن بھی ڈالا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپوسٹ کی جانے والی تصویر پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ جموں و کشمیر میں ہو سکتی ہے۔

 جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ جگی نیپال میں بھی ہو سکتی ہے۔

چند گھنٹے پہلے شیئر کیے جانے والی اس ریولے اسٹیشن کی تصاویر کو 1.1 ملین ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف مقامات کے خوبصورت نظاروں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں