ماہرین فلکیات نے زمین سے دوگنا بڑے نئے سیارے کی دریافت کااعلان کیاہے۔یہ سیارہ سیاہ زحل سے زیادہ فاصلے پر گردش کرتا ہے۔
اس سیارے کی دریافت کا اعلان عالمی سینٹر فارایسٹرو فزکس کے ویچینگ زانگ اور ہارورڈ اینڈ سمتھسونین کی قیادت میں بین الاقوامی فلکیات دانوں کی ایک ٹیم نے کیاہے۔
نئے سیارے کو ’’سپرارتھ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ، یہ نیپچون سے چھوٹا ہے، زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایک بڑا مطالعہ ہے جہاں بہت سے سیاروں کی کمیت ان ستاروں کی نسبت ناپی گئی ہے جن کا وہ چکر لگاتے ہیں۔
محققین کی ٹیم نے کہکشائوں کے ارد گرد موجود سیاروں کی تعداد کے بارے میں تازہ معلومات حاصل کیں۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ دوسرے نظام شمسی کے بیرونی حصوں میں مزید سپر ارتھ سیارے ہوسکتے ہیں۔
اس بات کا امکان موجودہے کہ زمین کی رفتارسے باہر دیگر کہکشاؤں میں اس طرح کے مزید سیارے ہوسکتے ہیں جوزمین کے حجم سے بڑے لیکن نیپچون سے چھوٹے ہیں۔
