Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رضا اللہ کی دھواں دار اننگز، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا

رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوتے ہوئے میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود 95 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ اذان اویس نے 59 اور محمد عباس نے 42 رنز بنائے۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ رضا اللہ نے اپنی اننگز کے دوران 9 چھکے لگائے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

اس سے قبل 2008 میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈین لارنس، اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اب انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے 130 رنز درکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version