Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بے وفا شوہر کو رنگے ہاتھوں پکرنے کے لیے خاتون کا انوکھا اقدام

خاتون کو شک تھا کہ اس کا شوہر کسی اور عورت کے ساتھ تعلق میں ہے

بیوی اگر اپنے شوہر سے مخلص ہوتو اس کی بے وفائی بیوی کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے اور وہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ایسے ہی ایک واقعہ پڑوسی ملک چین میں پیش آیا۔

چین میں خاتون کو شک تھا کہ اس کا شوہر کسی اور عورت کے ساتھ تعلق میں ہے اس لیے وہ شوہر کے ٹرک سے لٹک گئی تاکہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑ سکے۔

گزشتہ ماہ چین کے شمالی علاقے سنکیانگ کے مارالبیکسی کاؤنٹی میں ٹریفک پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک عورت چلتی ہوئی پک اپ ٹرک کے پیچھے لٹکی ہوئی ہے پولیس موقع پر پہنچی تو یہ عجیب واقعہ درست نکلا۔

راستے سے گزرنے والے لوگوں نے اس منظر کی ویڈیوز بھی بنائیں جن میں عورت کو ٹرک کے پچھلے حصے کی سلاخوں کو پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم ابتدا میں اس کی وجہ معلوم نہیں تھی بعد میں پولیس کے بیان سے حقیقت سامنے آئی کہ اس کے پیچھے حسد کا عنصر شامل تھا۔

پولیس نے جب ٹرک کو روکا تو معلوم ہوا کہ ٹرک کے پیچھے لٹکنے والی عورت دراصل ڈرائیور کی بیوی تھی اسے شک تھا کہ اس کا شوہر کسی اور عورت کے ساتھ تعلق میں ہے اس لیے وہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے نکل پڑی۔

جب اس کا شوہر رات کو گھر سے نکلا تو وہ چپکے سے باہر آئی اور ٹرک کے پیچھے جا لٹکی۔ پولیس کے مطابق وہ بہت خوش قسمت تھی کہ زندہ بچ گئی کیونکہ اگر ٹرک کی رفتار زیادہ ہوتی یا سڑک زیادہ خراب ہوتی تو اس کی جان کی بھی جان سکتی تھی۔

چینی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اس واقعے کے باعث اس کے شوہر کو 200 یوآن (تقریباً 29 ڈالر) جرمانہ اور اس کے ڈرائیونگ ریکارڈ میں سے تین پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے کیونکہ اس نے گاڑی چلانے سے قبل اسے ٹھیک طرح سے چیک نہیں کیا تھا۔

اس وقعے کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام کی جانب سے ایک تنبیہ کے طور پر پیش کیا ہے کہ میاں بیوی اپنے مسائل خطرناک حرکات کے بجائے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version