Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سال میں صرف ایک بار گرین ہونے والا دنیا کا انوکھا سگنل

یہ سگنل ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے نہیں بلکہ تربیتی مقصد کے لیے لگایا گیا ہے

جاپان کے ایک چھوٹے سے جزیرے میں ٹریفک کا ایک ایسا نظام موجود ہے جو دنیا بھر سے بالکل مختلف اور منفرد ہے عام طور پر ٹریفک سگنلز سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، مگر یہاں ان کا مقصد کچھ اور ہی ہے۔

 ہماکاجیما نامی جزیرے پر زیادہ تر علاقوں میں ٹریفک سگنلز موجود ہی نہیں صرف مشرقی بندرگاہ کے قریب ایک واحد سگنل نصب کیا گیا ہے، جو سال کا بیشتر وقت سرخ ہی رہتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سگنل ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے نہیں بلکہ تربیتی مقصد کے لیے لگایا گیا ہے۔ سال میں صرف ایک بار اس کی سبز بتی جلائی جاتی ہے تاکہ مقامی افراد کو یہ سکھایا جا سکے کہ ٹریفک قوانین کے مطابق کب رکنا ہے اور کب چلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان نے سونی کو اے آئی چپس کے لیے 380 ملین ڈالرز کی گرانٹ دے دی

یہ جزیرہ رقبے کے لحاظ سے نہایت چھوٹا ہے، جو ایک مربع کلومیٹر سے بھی کم ہے، جبکہ یہاں کی آبادی تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ کم سڑکوں اور محدود گاڑیوں کے باعث یہاں ٹریفک سگنلز کی ضرورت بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

ماہرین کے مطابق اس منفرد اقدام کا مقصد مقامی افراد کو ٹریفک قوانین سے آگاہ رکھنا ہے تاکہ جب وہ بڑے شہروں کا رخ کریں تو انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version