Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا میں ٹیک آف کرتا مسافر طیارہ ٹرک سے جا ٹکرایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو قابو میں رکھا اور محفوظ انداز میں لینڈ کر لیا

امریکا  کے نیو آرک لبرٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب ایک حیران کن واقعے نے فضائی سفر سے وابستہ افراد کو تشویش میں مبتلا کر دیا جہاں ٹیک آف کے لیے دوڑتا مسافر طیارہ اچانک ایک ٹرک اور بعد ازاں بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک بوئنگ طیارہ رن وے پر رفتار پکڑ رہا تھا۔ اسی دوران ایئرپورٹ کے قریب سڑک سے گزرنے والا ٹرک طیارے کی زد میں آگیا اور چند لمحوں میں صورتحال انتہائی خوفناک شکل اختیار کر گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصادم کے فوراً بعد طیارہ جھٹکا کھاتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے بھی ٹکرا جاتا ہے، جس سے وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

حادثے کے باوجود پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو قابو میں رکھا اور محفوظ انداز میں لینڈ کر لیا۔ حکام کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کے افراد محفوظ رہے، جبکہ ٹرک ڈرائیور کو معمولی زخمی حالت میں طبی امداد دی گئی۔

واقعے کی سنسنی خیز ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ رن وے کے قریب یہ خطرناک صورتحال کیسے پیدا ہوئی۔

متعلقہ خبریں