Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپین کے ریسٹورنٹ نے ’قے فیس‘ نافذ کر دی، گاہکوں کو زیادہ کھانے سے روکنے کی انوکھی حکمتِ عملی

یہ واضح نہیں ہے کہ قے کرنے والے گاہکوں سے کتنی اضافی رقم وصول کی جائے گی

اکثر لوگ کھانے کے لیے مال مفت دل بے رحم والا رویہ اپناتے ہیں اور اتنا کھاتے ہیں کہ بیسارخوری کے سب انہیں قے آنے لگتی ہیں ایسی ہی کچھ صورتحال ایک ہسپانوی ریسٹورنٹ بھی دیکھنے میں آئی۔

سوشی ٹورو نامی ایک ہسپانوی ریسٹورنٹ نے اپنے گاہک کو آل یو کین ایٹ (جتنا چاہیں کھائیں) کی آفر پیش کی ہے جس کے بعد لوگوں نے اتنا کھانا کھایا کہ بیسارخوری کے سبب انہیں الٹیاں شروع ہوگئی تاہم اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسٹورنٹ نے ضرورت سے زیادہ کھانے کے بعد قے کرنے والے گاہکوں سے اضافی فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 70 ممالک، 30,000 سے زائد اسنیکس، چینی شاپ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسپین کے علاقے سیویلا کے قصبے گیلوَس میں واقع جاپانی ریسٹورنٹ سوشی ٹورو نے ایک انوکھی پالیسی نافذ کردی ہے۔ ریسٹورنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی گاہک زیادہ کھانے کے باعث ریسٹورنٹ میں قے کردے تو اس سے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق قے کے بڑھتے ہوئے واقعات نہ صرف دوسرے گاہکوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے تھے بلکہ صفائی، سروس اور انتظامی امور پر بھی منفی اثر ڈال رہے تھے۔ اسی لیے انہوں نے ’’قے فیس‘‘ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگ حد سے زیادہ کھانے سے گریز کریں۔

انتظامیہ نے کہا ہم بروقت آرڈرز فراہم کرنے اور بہترین صفائی برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اس لیے ہم گاہکوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ یہ مسئلہ دوسرے کھانے والے افراد کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ قے کرنے والے گاہکوں سے کتنی اضافی رقم وصول کی جائے گی۔ تاہم ریسٹورنٹ کے بوفے کی قیمت ہفتے کے دن اور وقت کے لحاظ سے 16.90 یورو (تقریباً 20 ڈالر) سے 23.90 یورو (تقریباً 28 ڈالر) تک ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version