Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نشے میں دھت ہرن کی ویڈیو وائرل؛ شہریوں کو خبردار کردیا گیا

بعض اوقات ہرن اور دیگر جنگلی جانور نشہ آور یا سڑے ہوئے پودے کھا لیتے ہیں

فرانس میں پولیس نے ڈرائیورز کے لیے ایک غیر معمولی انتباہ جاری کیا ہے جس میں نشہ آور پھل کھانے کے بعد غیر معمولی رویہ اختیار کرنے والے جنگلی جانوروں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سون اَلوار ژوندرمری کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں نشے میں دھت ہرن کو دیکھا جا سکتا ہے جو مبینہ طور پر نشہ آور پھل کھانے کے بعد مدہوش حالت میں غیر معمولی انداز میں حرکت کر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق بعض اوقات ہرن اور دیگر جنگلی جانور نشہ آور یا سڑے ہوئے پودے کھا لیتے ہیں جس کے بعد ان کا رویہ غیر متوقع اور خطرناک ہوسکتا ہے۔

انتظامیہ نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں پر ایسے جانوروں کی اچانک موجودگی پر خاص نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔

متعلقہ خبریں