میانوالی کے علاقے ہرنولی میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر شہری نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے پانی میں لیٹ کر انتظامیہ کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
مقامی شہری کے مطابق ہرنولی میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث پانی جمع ہوگیا ہے۔
بارش کا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور نکاسی آب کا مسئلہ شہریوں کے لیے درد سر بن گیا ہے۔
صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے ایک شہری بارش کے پانی میں لیٹ گیا اور انتظامیہ کی توجہ مسئلے کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی۔
احتجاجی شہری نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے بارش کے پانی کی نکاسی کے مسئلے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہری نے مطالبہ کیا کہ علاقے سے بارش کے پانی کی مستقل نکاسی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔
