Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا اے آئی معدوم ہوتے درختوں کی خوشبو تیار کر سکتا ہے؟

دنیا میں کچھ پودے اور درخت بہت قیمتی خوشبو پیدا کرتے ہیں

کیا آپ نے کبھی غور کیا وہ خوشبو جو آپ کی شخصیت کو متاثر کن بناتی ہے کیسے تیار کی جاتی ہے؟ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا کے بہت سے مہنگے ترین عطر کی تیاری ایک زخمی درخت سے شروع ہوتی ہے۔

دنیا میں کچھ پودے اور درخت بہت قیمتی خوشبو پیدا کرتے ہیں مثال کے طور پر جب ایکیلریا نسل کے بعض درختوں کو درمیان سے کٹ لگا کر نقصان پہنچایا  تو اس سے ایک گہرے رنگ کا خوشبودار مواد پیدا ہوتا ہے، جس سے اگر وُڈ یا عود بنتا ہے۔ یہ جزو اتنا قیمتی ہے کہ اس کے لیے لوگ جنگلات سے ان درختوں کاصفایا کرنے لگے۔

ان درختوں کو بچانے کے لیے خوشبو بنانے والی کچھ کمپنیاں ایسے مرکبات دوبارہ تیار کرنے پر کام کر رہی ہیں جنہیں بار بار پودوں سے حاصل کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے تاہم ماہرینِ تحفظِ فطرت ان دعوؤں کے بارے میں شکوک و شبہات رکھتے ہیں اس وجہ سے ایسے درختوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے اور بعض نسلیں خطرے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!

سائنس دان مصنوعی ذہانت اے آئی کی مدد سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کسی پودے کی خوشبو کن کیمیائی مادوں سے بنتی ہے۔

مثلاً ایک چھوٹے سے درخت کی چھال کا نمونہ لے کر مشین اس کے کیمیائی اجزا معلوم کرتی ہے۔ پھر اے آئی یہ اندازہ لگاتی ہے کہ ان اجزا سے اصل خوشبو کیسے بنائی جا سکتی ہے اس طرح ممکن ہے کہ درخت کو کاٹے بغیر اس جیسی خوشبو لیبارٹری میں تیار کی جا سکے۔

کچھ کمپنیاں پودوں کے خلیات کو لیبارٹری میں استعمال کرکے خوشبودار کیمیائی مادے بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اگر یہ کامیاب ہو جائے تو خوشبو بنانے کے لیے بار بار جنگل سے نایاب پودے حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی یاکم ہو سکے گی۔

دوسری جانب ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ محض مصنوعی خوشبو بنانے سے پودے کا تحفظ ممکن نہیں ہے اگر مصنوعی خوشبو کی تیاری کے بعد بھی لوگ اصل قدرتی خوشبو کو ترجیح دیں گے تو جنگلی پودوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

یعنی اے آئی ایک متبادل خوشبو تو بنا سکتی ہے، لیکن یہ ضروری نہیں کہ اس سے پودا خود بخود محفوظ ہو جائےخوشبو صرف کیمیکل کا نام نہیں سائنس دان یہ بھی کہتے ہیں کہ کسی پھول یا پودے کی اصل خوشبو بہت پیچیدہ ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اصل خوشبو میں سیکڑوں مختلف کیمیائی مادے شامل ہو تے ہیں۔ اس کے علاوہ مٹی، موسم، آب و ہوا اور پودے کے ماحول کا بھی خوشبو پر اثر انداز ہوتا ہے اس لیے اے آئی کسی خوشبو کو بہت قریب سے دوبارہ بنا سکتی ہے، لیکن شاید وہ بالکل وہی قدرتی خوشبو نہ بنا سکے۔

Exit mobile version