
امیر مقام کی سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نافذ کرنے کی بھر پور مخالفت
وفاقی وزیر امورکشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں دو ٹوک موقف اختیار کیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نافذ کرنے کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان علاقوں کے عوام کے احساس محرومیاں دور نہیں کی جاے ٹیکس کا نفاذ نہ کیا جائے۔







