استاد بڑے فتح علی خان کی 8 ویں برسی
کلاسیکل موسیقی کے استاد بڑے فتح علی خان کی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ استاد فتح علی اور ان کے بھائی امانت علی کو کلاسیکل موسیقی کی باکمال جوڑی قرار دیا گیا، ان کا شمار خیال گائیکی کے ان سرخیل گلوکاروں میں ہوتا ہے،جنہیں ٹھمری، دادرا، غزل، راگ درباری اور پیچیدہ سُر گانے میں ملکہ حاصل تھا۔ استاد بڑے فتح علی خان کا لمبی تان لگانا ان
