
4 ڈالر کی خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر میں نیلام
امریکا میں استعمال شدہ اشیاء کی دکان سے 4 ڈالر میں خریدی گئی ایک پینٹنگ 1 لاکھ 91 ہزار ڈالر میں نیلام کر دی گئی۔ یہ پینٹنگ این سی ویتھ نامی پینٹر کی تھی جو طویل عرصے سے گمشدہ تھی۔ ریمونا نامی یہ پینٹنگ ان چار پینٹنگز میں سے ایک تھی جو امریکی ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے فنکار نے ہیلن ہنٹ جیکسن کی 1884 میں لکھی







