
بذریعہ ڈرون بارڈر پار منشیات اسمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار
لاہور: ڈرون سے منشیات اسمگلنگ اورڈلیوری کرنے والا گینگ گرفتارکرلیا گیا، ملزمان سے منشیات، خصوضی سگنل ڈیوائس، اسلحہ اور ڈرون برآمد کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کارروائی مناواں چوکی گنجے سدھواں کے علاقے میں کی گئی، ڈولفن ٹیم نمبر17 نے مخبری پر ملزمان کو روک کر چیکنگ کی، دوران چیکنگ محمد رشید اورفائز نامی ملزمان سے منشیات اوراسمگلنگ کا سامان برآمد ہوا۔







