
حکومت اب دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ غیر آئینی اور غیر قانونی سلوک ہوا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہماری 78 سیٹیں دوسری جماعت کو دے دی گئیں، ان سیٹوں کی بنیاد پر حکومت دو تہائی اکثریت کی دعویٰ کر رہی تھی، الیکشن کمیشن آرڈر میں مخصوص نشستیں مسترد کر دی تھیں،







