پیرو کی خاتون صدر کے گھر پر رولیکس گھڑیوں کی تلاش میں چھاپہ
پیرو میں پولیس نے “رولیکس گیٹ” کے نام سے بدعنوانی کی تحقیقات کے حوالے سے خاتون صدر ڈینا بولوارٹے کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ لاطینی امریکہ کے ملک پیرو کی خاتون صدر ڈینا بولوارٹے کے خلاف تین مہنگی ترین رولیکس گھڑیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک خبر کی رپورٹ نے ان لگژری گھڑیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی،
