
بھارت نے پاکستان کی شرائط مان لیں، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی
پاکستان کی میزبانی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کی الجھی گتھی سلجھنے لگی۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی سائیڈ لائن پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ بھارت نےپاکستان کی 3 سال تک بھارت میں نہ کھیلنے کی شرط مان لی ہے







