
میانوالی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک
میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے







