
حملہ مکمل ہوگیا، جوابی کارروائی ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے، اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو جواب دیا جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر)پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ہم نے اپنا جوابی حملہ کرنے سے قبل دوماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں







