ویمنز ٹی ٹوئنٹی: فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست، سیریز جنوبی افریقہ کے نام
تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ سدرہ امین 37، منیبہ علی 33 اور کپتان فاطمہ ثناء
