
عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں قومی کھیل کی رونقیں بحال
عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں قومی کھیل کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاک آرمی کی کاوشوں سے کراچی میں موجود ہاکی گراؤنڈ ایک بار پھر نیشنل اور انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹس کیلئے تیار کیا گیا۔ ایک عرصہ سے تکنیکی و معیاری کام کا منتظر ہاکی سٹیڈیم پی ایچ ایف اور پاک فوج کے تعاون سے ہاکی کے شائقین کیلئے ایک خوبصورت منظر پیش کرنے لگا۔







