
اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری، مزید 31 فلسطینی شہید، 51 زخمی
اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے جس میں مزید 31 فلسطینی شہید جبکہ 51 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبالیہ میں مکان پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ خان یونس میں پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری سے 4 بچے شہید ہوگئے۔ غزہ کےعلاقے شغف اور طفح پر حملوں میں 9 افراد شہید ہوئے۔







