
اسرائیلی یرغمالی واپس نہ آئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا، ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک بار پھر حماس کو وارننگ دے دی۔ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی واپس نہ آئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا بلکہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔







