
قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی 11 ویں برسی
اپنی جان دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی 11 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ 6 جنوری 2014 کو شہید طالب علم اعتزاز حسن نے ہنگو میں گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی پر خود کش حملے کو ناکام بناکر سیکڑوں طلبا کی جانیں بچائیں، پندرہ سال کی عمر میں ملک دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر جام شہادت نوش کیا۔







