
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا







