Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پٹرول پھر سستا، ڈیزل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کا اعلان

نئی قیمتوں کا اطلاق 25 ستمبر سے ہوگا

وفاقی حکومت نے مسلسل تیسرے روز بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25 ستمبر کے لیے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وفاقی حکومت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 25 ستمبر سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل انہی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں