Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات؛ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم آج نیویارک میں مختلف اہم ملاقاتوں میں مصروف رہیں گے۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستانی وفد کے دیگر اہم ارکان بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے جب کہ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج نیویارک میں مختلف اہم سفارتی ملاقاتوں میں مصروف رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج بنگلادیش اور لبنان کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات طے ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم آغا خان پنجم اور انٹرنیشنل بزنس کونسل کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں