
مشہور بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس انتقال کر گئے
مشہور بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 26 فروری کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوکار نے پیر کی صبح 11 بجے کے قریب ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی تاہم ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے ان کے انتقال کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک بیان شیئر کیا۔







