
نیول چیف کی گوادر میں طوفانی بارشوں کے متاثرین کی بحالی کی ہدایت
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے گوادر میں طوفانی بارشوں کے متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا، کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے







