
کراچی ؛ موم بتی بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری تھانے کے قریب موم بتی بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ کورنگی میں ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں واقع موم بتی کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، کارخانے میں آتشزدگی سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور سندھ ریسکیو ٹیم 1122 کا عملہ آگ بھجانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچا،







