ہم مل کر معاشی اور جمہوری بحران کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم مل کر معاشی اور جمہوری بحران کا مقابلہ کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا، ایک جماعت نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کیا، واحد لیڈر ہوں جو پورے ملک میں جلسے کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا
