Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عثمان وزیر نے 19 ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

انہوں نے انڈونیشین باکسر ایری آگسٹن کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں انڈونیشیا کے باکسر کو شکست دے کر اپنے کیریئر کی 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ اپنے نام کرلی۔

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے اپنی 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی ہے جب کہ انہوں نے انڈونیشین باکسر ایری آگسٹن کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

8 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں ججز نے عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا، پاکستانی باکسر اب تک اپنے کیریئر میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

عثمان وزیر نے کامیابی کے بعد اپنی فتح پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اہلکاروں اور دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام کردی۔

پاکستانی باکسر نے کہا کہ انڈونیشین حریف کے خلاف کامیابی ان کے لیے اہم ہے اور وہ یہ جیت افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتے ہیں۔

عثمان وزیر کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران قربانیاں دینے والے شہداء بھی ان کی اس کامیابی کے مستحق ہیں۔

باکسر کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی اور معاونت کی ہے جب کہ حالیہ کامیابی کے بعد وہ ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے بھی کوالیفائی کرگئے ہیں۔

عثمان وزیر نے بتایا کہ ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے فائٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی توجہ اب پاکستان کے لیے 20 ویں فائٹ جیتنے پر مرکوز ہے اور وہ آئندہ مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version