کتاب معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہا ہے کہ کتاب معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں18ویں عالمی کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب لوگوں میں شعور پیدا کرتی ہے اور ذہنی تقویت کا باعث بنتی ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے کتب
