
الیکشن سے قبل ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا ضروری ہے، عبدالغفور حیدری
عبدالغفور حیدری نےکہا ہے کہ الیکشن سے قبل ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان میں آئے روز فورسز پر حملے ہورہے ہیں







