
بلوچستان: 11 اضلاع میں 5 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز
پاکستان بھر میں پولیو سے بچاؤکیلئے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم شروع ہوگئی، بلوچستان کے گیارہ اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے مطابق انسدادِ پولیو کی یہ خصوصی مہم بلوچستان کے جن اضلاع میں شروع ہوئی ان میں چمن، ڈیرہ بگٹی، حب، لسبیلہ، نصیر آباد، سبی، جعفر آباد، کیچ، خضدار، اوستہ محمد اور صحبت







