ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 693 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 693 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالرز اضافے سے 1871 ڈالرز فی اونس ہے۔



















