ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2401 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2401 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1915 ڈالر کی سطح پر آگئی۔



















